سوئٹزرلینڈ بینکوں سے 200ارب ڈالر واپس لانے کیلئے سوئس حکام سے مذاکرات کرینگے ، اسحاق ڈار ، مذاکرات کے کئی دور ہونگے ، تین سے چار سال بھی لگ سکتے ہیں ، جب اقتدار سنبھالا تو معاشی صورتحال تشویشناک تھی ، کم وقت میں معیشت مستحکم کرکے دنیا کو دکھانا ترجیح ہے ، وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 اگست 2014 05:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزلینڈ سے دو سو ارب ڈالر واپس لانے کیلئے اگست میں سوئس حکومت سے مذاکرات کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے کئی دور ہوں گے تین سے چار سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے جب اقتدار سنھبالا تو معاشی صورتحال تشویشناک تھی عالمی معاشی اداروں نے پاکستان کو 2014ء میں دیوالیہ ہونے کا عندیہ دیا تھا انہوں نے کہا کہ کم وقت میں ملک کی معیشت کو مستحکم کرکے دنیا کو تسلیم کرانا ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہے ۔