سعودی عرب ، رمضان کے آخری ایام میں تمام ائیر لائنز کے کرایوں میں اضافہ ، پاکستانیوں سمیت غیر ملکی مسافر وں کو مشکلات کا سامنا

پیر 28 جولائی 2014 07:57

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء) سعودی عرب میں رمضان کے آخری ایام میں مہنگائی عروج پر، تمام ائیر لائنز کے کرایوں میں بے حد اضافہ ، پاکستانیوں سمیت غیر ملکی مسافر وں کو مشکلات کا سامنا رہا ، رمضان المبار ک کے آخری عشرہ کے اختتام کے ساتھ ہی بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کی بہت بڑی تعداد اپنے وطن واپس جارہی ہوتی ہے اور پروازوں کی کمی کے ساتھ ساتھ کرایہ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جسکی وجہ سے مزدور طبقہ بہت کم ہے جو اپنے بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ عید منانے اپنے ملک جانے سے قاصر ہے۔

متعلقہ عنوان :