سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک آ ج ریٹائر ہو جائیں گے، نئے سیکرٹری کے لئے ہارون اسلم فیورٹ

پیر 28 جولائی 2014 07:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک آ ج پیر کو ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ نئے سیکرٹری کے لئے ہارون اسلم فیورٹ ہیں۔بیوروکریٹس میں سے فواد حسن، نرگس سیٹھی اور ریٹائر جرنیلوں میں سے خالد نواز کے ناموں پر غور کئے جانے کا امکان ہے۔ تعیناتی آئندہ ہفتے کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک کی سبکدوش کے بعد نئے سیکرٹری کے لئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے اس حوالے سے کچھ ناموں پر باقاعدہ غور بھی کیا جارہا ہے ۔

حتمی فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے فوج سیکرٹری کے لئے ریٹائر جرنیل کی تعیناتی کی خواہشمند ہے جبکہ حکومت کسی بیورو کریٹ کو لگانا چاہتی ہے ۔