حکومت سندھ کے ای ایس ای کے اربوں روپے کی مقروض ہے، عابد شیر علی ، بجلی چوری روکنے کے لئے محکمہ بجلی کراچی سے کو ئی تعاؤن نہیں کیا جارہا ، وزیر مملکت

پیر 28 جولائی 2014 07:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی بجلی سپلائی کمپنی کے اربوں روپے کی مقروض ہے اور بجلی چوری روکنے کے لئے محکمہ بجلی کراچی سے کو ئی تعاؤن نہیں کر رہی ۔سندھ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء کاالٹا چورکوتوال کو ڈیٹے والا حساب ہے عابدشیر علی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سندھ میں کوئلہ سے بجلی پیداکر نے کے منصوبے کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے افتتاح کیا اس منصوبے کا سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زردری نے نہ صرف شکرایہ ادا کیا بلکہ کوئلہ سے بجلی پیدا کر نے کے اس منصوبے کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت کی مالی معاونت کر نے کے اقدام کو بھی سرا ہا تھا، انہوں کہ اگر پیپلزپارٹی اپنے دورہ حکومت میں ایک بھی منصوبہ شروع کرتی تو آج عوام کو بجلی کے اس بحران کا سامنا نہ کر نا پڑتا،

عابدشیر علی کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے بجلی پید کرنے کے جو منصوبے شروع کئے ہیں اس کے نتائج آئندہ خاطر خواہ برآمد ہونگے جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی، حکومت ملکی معیشت اور بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سستی بجلی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت 4320 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ملک کی تیز تر ترقی کیلئے تحفظ توانائی کے حصول کے سلسلے میں موجودہ حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تقریباً پانچ سو ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں جس سے بجلی کی پیداوار کے علاوہ کوہستان کے مقامی اور خیبرپختونخوا کے نواحی اضلاع کے لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے اور غربت میں کمی لانے میں بھی مدد ملے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کی بحالی کے لئے دوررس اقدامات کئے ہیں، پاکستان کی ترقی مسلم لیگ کا ایجنڈا ہے اور موجودہ حکمران اپنی پانچ سالہ مدت میں ملک کی تقدیر بدل دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی عملی خدمت میں مصروف ہے‘وزیراعظم پاکستان آئی ڈی پیز کی بحالی اور امداد کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں