ملک میں مردم شماری، بلوچستان رکاوٹ بن گیا،بلوچستان کے مردم شماری پر تحفظات ، وزیر اعظم نے بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی

پیر 28 جولائی 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)ملک میں مردم شماری کی راہ میں صوبہ بلوچستان رکاوٹ بن گیا۔بلوچستان کے مردم شماری پر تحفظات کی وجہ سے مسلسل تاخیر ہو رہی ہے ، ملک میں مردم شماری کے لئے دو لاکھ فارم چھپ چکے ہیں اور خراب ہورہے ہیں ،زرائع کے مطابق ملک میں مردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہے اور آخری بار جب یہ معاملہ زیر بحث آیا تو بلوچستان کے تحفظات کی وجہ سے اس کو مئو خر کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔زرائع کے مطابق شماریات ڈویژن نے مطالبہ کیاہے کہ ملک میں مردم شماری کے لئے فوج کی سیکورٹی مہیا کی جائے اور دو لاکھ افراد ایک ہی دن میں مردم شماری میں حصہ لیں گے ۔کیونکہ مردم شماری کا کام ایک ہی دن مین ہو گا۔اس سے قبل بھی ماضی میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دور میں 1998میں مردم سماری ہوئی تھی اور سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے مسلسل تاخیر ہو رہی ہے ۔زرائع کے مطابق سابقہ دور میں کی گئی خانہ شماری وہی رہے گی۔صرف مردم شماری کی جائے گی

متعلقہ عنوان :