لانگ ما رچ اور انقلاب کی ڈور کہیں اور سے ہلا ئی جا رہی ہیں،خورشید شاہ ، پتہ نہیں حکو مت کون چلا رہا ہے بظاہر تو اس کے وزیر اعظم نواز شریف ہی نظر آتے ہیں اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ لانگ ما رچ کر کے حکو مت اور نظام کوڈی ریل کر دیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، سکھر میں میڈیا سے گفتگو

پیر 28 جولائی 2014 07:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ لانگ ما رچ اور انقلاب کی ڈور کہیں اور سے ہلا ئی جا رہی ہیں پتہ نہیں حکو مت کون چلا رہا ہے بظاہر تو اس کے وزیر اعظم نواز شریف ہی نظر آتے ہیں اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ لانگ ما رچ کر کے حکو مت اور نظام کوڈی ریل کر دیں گے تو یہ ان کی بھول ہے سکھر میں اپنی رہائش گا ہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں یا ملک میں حا لا ت اب نہیں صرف ہمارے دور میں بھی خراب ہو تے تھے مو جو دہ حا لا ت میں آئین کے آرٹیکل 245کے استعمال کی ضرو رت نہیں ہے کیا حکومت فوج کو امتحان میں ڈا لنا چاہتی ہے فوج سیا ست کا حصہ نہ بنے ان کا کہنا تھا کہ سیا سی فریقین کے درمیان ٹکراؤ سے ملک کو نقصان پہنچے گا میں مشرف کے با ہر جا نے کے حق میں نہیں ہوں یہ فیصلہ حکو مت نے کرنا ہے اور حکو مت کو چا ہیئے کہ وہ اس معا ملے پر سیا سی جما عتوں کو بلا ئے اور ان سے مشاورت کر ے حکو مت نے ایک سال کے عرصے میں کسی معا ملے پر کسی جما عت سے رابطہ نہیں کیا

میں جا نتا ہوں کہ ملک کے تیس ما ر خا نوں کے خا لق کون ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دھرنا دینے کی اجا زت دی جا ئے کچھ بھی نہیں ہو گا ہم نے بھی تو طا ہر القا دری کو دھرنا دینے دیا تھا پھر کیا ہوا تھا حکو مت کو چاہیئے کہ وہ عمران خان کو دھرنا دینے کے حوا لے سے سہو لیا ت فرا ہم کر ے ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے ڈیل کے با رے میں لا علم ہوں اس با رے میں یو سف رضا گیلا نی کو ہی علم ہو گا انہوں کے ججز کی بحالی کے حوا لے سے معا ملات طے پا گئے تھے تا ہم اس کی مسلم لیگ (ن) نے اس کی خلاف ورزی کی شہلا رضا کے بیا نات کے با رے میں میں کچھ نہیں جا نتا ۔