نادرا نے متاثرین کی رجسٹریشن اور تصدیق کا کام مکمل کرکے رپورٹ وزیراعظم ہاؤس میں جمع کرادی

پیر 28 جولائی 2014 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)نادرہ نے متاثرین کی رجسٹریشن اور تصدیق کا کام مکمل کرکے رپورٹ وزیراعظم ہاؤس میں جمع کرادی،متاثرین کے 94ہزار153 خاندان رجسٹرڈ ہوئے ہیں،نادرہ نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی رجسٹریشن کے بعد تصدیق کا عمل بھی مکمل کرلیا ہے اور2بار یا غلط معلومات دینے والوں کی رجسٹریشن منسوخ اور نئے اندراجات کے بعد متاثرین کے کل94ہزار153خاندانوں کو رجسٹر کیا گیا ہے اور ہر خاندان اوسطاً 8سے10افراد پر مشتمل ہے جبکہ40ہزار966خاندانوں کی رجسٹریشن مسترد کی گئی ہے،نادرہ نے رپورٹ وزیراعظم ہاؤس میں جمع کرا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :