ن لیگ مقابلہ کرنانہیں جانتی ،میری تربیت ہی مقابلہ کرنے کی ہے ،عمران خان ،پرامن احتجاج روکناخونی انقلاب کودعو ت دیناہے ،حکمران کاروباری ہیں سودے بازی شروع کردیتے ہیں ،افتخارچوہدری کے نوٹس پرخوشی ہے اب سب کچھ سامنے لاوٴں گا،دھاندلی سے جمہوریت نہیں آتی ،لیڈرکااحتساب جمہوریت میں ہوتاہے ،بادشاہت میں نہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کانجی ٹی وی وکوانٹرویو

اتوار 27 جولائی 2014 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ دھاندلی سے جمہوری حکومت نہیں بن سکتی ،جمہوریت ہوگی توڈی ریل ہوگی ،دھاندلی سے جیتنے والی تبدیلی نہیں آنے دیں گے ،موجودہ حکمران کاروباری ہیں سودے بازی شروع کردیتے ہیں ،مسلم لیگ ن مقابلہ کرناجانتی ہے ،میری تربیت ہی مقابلہ کرنے کی ہے ،افتخارچوہدری کی جانب سے نوٹس ملنے پرخوش ہوں اب سب کچھ سامنے لاوٴں گا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے ملک کے اداروں کوتباہ کیااورکرپشن عروج پرپہنچ گئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ مشرف کے ریفرنڈم میں شرکت ایک بڑی غلطی تھی ،جس کااعتراف کرتاہوں ان کاکہناتھاکہ 2008ء کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی ،لیکن 2013ء کے انتخابات نے دھاندلی کے تمام ریکارڈتوڑدیئے جس میں پہلی بارانتخابات میں جیتنے اورہارنے والے دونوں شورمچارہے ہیں ،طاہرالقادری صحیح کہتے تھے کہ اس نظام میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آزادعدلیہ کے حق میں ہوں ،لیکن افتخارچوہدری نے آزادعدلیہ کاکردارادانہیں کیا،انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ تک گئے ،عوام سڑکوں پرنکلی اگرانصاف نہ ملے توسڑکوں پرآنے کے علاوہ اورکوئی راستہ نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دھاندلی سے آنے والی حکومت جمہوری ہے اورنہ ہی ایسے لوگ تبدیلی لاسکتے ہیں ،11مئی کوپاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی ،ہم دھاندلی پرجیتنے والی تبدیلی نہیں آنے دیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سستی روٹی سکیم پہلے تحریک انصاف نے شروع کی تھی ،شہبازشریف نے سستی روٹی سکیم سے ملک کو3ارب روپے کانقصان پہنچایا،خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت میں تبدیلی آئی ہے اب 100فیصدلوگ پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کانظام خیبرپختونخواہ حکومت کے حوالے کردیں ہم لوڈشیڈنگ میں کمی اوربجلی کی پیداواربہتربنائیں گے ۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ہم صوبے میں تیس اپریل کوبلدیاتی انتخابات کے لئے تیارتھے اوراب بھی تیارہیں ،ان کامزیدکہناتھاکہ آزادعدلیہ کے بغیرانتخابات شفاف نہیں ہوسکتے ،انتخابات میں آراوزالیکشن کمیشن کے ماتحت ہونے چاہئیں تھے ،لیکن وہ نہیں تھے ،افتخارچوہدری کس طرح انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ افتخارچوہدری کوپتہ ہوناچاہئے میری تربیت ہی مقابلہ کرنے کی ہے ،ان کی جانب سے نوٹس ملنے پرخوش ہوں ،اب سب کچھ سامنے لاوٴں گا،ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کومقابلہ کرنانہیں آتا۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں بادشاہت نہیں ہوتی ،عوام کوبتائیں کہ دھاندلی کس نے اورکس طرح کی تھی موجودہ حکمران کاروباری ہیں سودے بازی شروع کردیتے ہیں ،باریاں لینے والے اورشہزادے اورشہزادیاں بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لیڈرکااحتساب جمہوریت میں ہوتاہے ،بادشات میں نہیں ہوتا،نوازشریف کے ایک بیٹے کا200ارب کاکاروبارلندن میں ہے ،رائیونڈکاتمام خرچہ قوم پوراکرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب حکومت جومرضی کرلے آزادی مارچ نہیں رکے گاکارکن چودہ اگست کوپوری تیاری کے ساتھ آئیں جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے ہم واپس نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پرامن احتجاج کریں گے اورپرامن احتجاج کوروکناخونی انقلاب کودعوت دیناہے ۔