تحر یک انصاف کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی ہے،پرویز رشید ، سونامی کو نالہ لئی میں دفن کردیں گے، قوم نے گیارہ مئی کو انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا تھا ،انتشار کی کا سونامی مارچ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا ، عمران خان وزیر اعظم بننے کے لیے معجزہ چاھتے ہیں، معجزے تو پیغمبر کرتے ہین اور یہ دونوں نہیں ہے، طاہر القادری کے بنک اکاونٹس میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اس کی تحقیقات ہو رہی ہے ،مڈٹرم انتخابات کوئی امکان نہیں ہے ،ٹیسٹ میچ 5 دن کا ہوتا ہے جبکہ عمران خان نے تو پہلے دن سے اپنے منفی ہتھکنڈوں سے 4 دن کاکھیل روکنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں،میڈیا سے گفتگو،بیان

اتوار 27 جولائی 2014 08:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی ہے، سونامی کو نالہ لئی میں دفن کردیں گے، قوم نے گیارہ مئی کو انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا تھا ،انتشار کی کا سونامی مارچ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا ، عمران خان وزیر اعظم بننے کے لیے معجزہ چاھتے ہیں معجزے تو پیغمبر کرتے ہین اور یہ دونوں نہیں ہے، طاہر القادری کے بنک اکاونٹس میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اس کی تحقیقات ہو رہی ہے ،مڈٹرم انتخابات کوئی امکان نہیں ہے ہفتہ کو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت نے زمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے فوج کو بلوایا ہے سول اداروں کے تعاون کے لیے جہاں ضرورت ہو گی تعاون فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان دہشت گردی کی جنگ میں بے مثال قربنیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کے احتجاجی سیاست کا قوم نے گیارہ مئی کو ہی فیصلہ دیدیا تھا اب تحریک انصاف کا لانگ مارچ وقت ضائع کرنے کے برابر ہے انہوں نے کہا سونامی کو نالہ لئی میں دفن کر دیں گے کیونکہ سونامی تباہی کا نام ہے اس تباہی سے اللہ تعالی سب کو محفوظ رکھے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کو حکومت دیکھے گی وہ کس نیت سے اسلام آباد آتے ہیں حکومت کے ہر فیصلے پر فوج عملدرآمد کرتی ہے نانہوں نے کہا کہ عمران خان کا مڈٹرم الیکشن کرانے کا ایک خواب ہے جو پورا نہیں ہوگا انہیں خیالی دنیا سے باہر آنا ہوگا اور حقیقت کو قبول کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے بنک اکاونٹس میں کروڑوں ڈالر کی بے ضابطگیوں کا نکشاف ہو ا ہے اور طاہر القادری نے اپنی ذاتی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹیسٹ میچ 5 دن کا ہوتا ہے جبکہ عمران خان نے تو پہلے دن سے اپنے منفی ہتھکنڈوں سے 4 دن کاکھیل روکنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں،میدان میں تو فیصلے امپائر کرتا ہے، کھلاڑیوں کی اپیلوں کو امپائر کے فیصلوں پر ترجیح دینا عمران خان کی پرانی عادت ہے، اب وہ سیاست میں ٹمپر بال کے ساتھ نو بالیں کرانے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آنے کے بعد ان کی واپس نہ جانے کی باتیں قبل از وقت ہیں، انہیں اپنے مقاصد قوم کو بتانا چاہئیں ‘کیاسڑک پر بیٹھ کر وہ اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں، یقیناً نہیں کر سکتے،آخر ایک دن ان کو انہیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جانا ہی پڑے گا۔جتنی جلدی وہ اس بات کو سمجھ لیں خود ان کے اپنے لئے بہتر ہو گاکہ انہیں غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقوں سے انہیں کچھ نہیں ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو یہ بھی بتائیں کہ وہ پارلیمنٹ ،آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی موجودگی میں آخر کیوں غیر جمہوری راستے اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ اب تو سپیکر نے انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ‘اس کمیٹی میں نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ اس کی حامی جماعتوں کو بھی نمائندگی حاصل ہے‘ وہ کمیٹی میں جا کر اپنے تحفظات کا اظہار کریں اور انتخابی قواعد میں ان تمام تبدیلیوں کی خواہش کا اظہار کریں جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس طرح عوام کو بھی پتہ چل جائے گا کہ وہ انتخابی اصلاحات کیلئے کس قدر سنجیدہ ہیں۔ ۔ طاہر القادری کے بعض بیانات اور ٹیکس گوشواروں بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے جتنے ٹیکس گوشوارے جمع ہوتے رہے ہیں ان میں آمدن کے مطابق تو قادری صاحب سال میں 7مرتبہ کراچی اور لاہور کانفرنسیں نہیں کرا سکتے۔ سیاست میں ان کی ظاہر کردہ آمدن والا شخص اتنے اخراجات نہ تو برداشت کر سکتا ہینہ ہی دنیا بھر میں فرسٹ کلاس ٹکٹوں پر سفر کر سکتا ہے، وہ ایک طرف انقلاب اور دوسری طرف قانون کی بات کرتے ہیں، پہلے کینیڈا کی شہریت چھوڑ کر مکمل طور پر پاکستانی شہریت تو اختیار کریں اور پھر لوگوں سے مینڈیٹ حاصل کر کے پارلیمنٹ میں آئیں پھر جو بھی کرنا چاہتے ہیں کریں۔