اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں انسانی ہمدری کی بنیاد پر 12 گھنٹوں کی جنگ بندی کا آغاز ،جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا خان یونس میں فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 20افراد شہید،کئی بچے شامل،سرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی کْل تعداد900 سے تجاوز کرگئی،فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر کر دی
اتوار 27 جولائی 2014 08:45
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء)اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں انسانی ہمدری کی بنیاد پر 12 گھنٹوں کی جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے ،تاہم اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے جاری رکھے تازہ حملوں میں مزید بیس فلطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی کْل تعداد900 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ۔ ہلاک فلسطینیوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔
اس سے قبل حماس کے ترجمان سامی ابو کے مطابق اسرائیل اور حماس میں سنیچر سے 12 گھنٹے کی جنگ بندی کے لیے اتفاق ہو گیا ہے۔اگرچہ اسرائیلی حکومت نے اس جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم اسرائیلی کے متعدد میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے۔خیال رہے کہ غزہ میں 12 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان اسرائیلی وزیرِ دفاع کی جانب سے دی جانے والی دھمکی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ غزہ میں بہت جلد زمینی کارروائی پھیلا دی جائے گی کے چند گھنٹے کے بعد سامنے آیا ہے۔(جاری ہے)
اس سے پہلے حکام کے مطابق اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔حماس نے اس تجویز پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا تاہم حماس سے سربراہ خالد مشعل پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حماس مستقل جنگ بندی کو اس وقت تک مسترد کرتا رہے گا جب تک اس کی شرائط تسلیم نہیں کر لی جاتیں۔
ادھر اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری رہے۔ہفتہ کو جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے بیس فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جس میں کئی بچے شامل ہیں۔بیت الاہایا میں ایک زخمی فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اسرائیل کی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے ایک سینئیر رہنما کو ہلاک کر دیا ہے۔اسرائیل کی دفاعی افواج کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم نے حماس کی جانب سے داغے جانے والے متعدد راکٹوں کو راستے میں ہی روک لیا۔غزہ مرنے والے زیادہ تر عام فلسطینی شہری تھے جبکہ اسرائیل کے ہلاک ہونے والوں میں 33 اسرائیلی فوجی اہلکار تھے،دریں اثنا غزہ میں جاری لڑائی کے 18 روز جہاں ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے وہیں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں بھی تیز تر ہو رہی ہیں۔
امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے قاہرہ میں مصر کے وزیرِ خارجہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد جان کیری کا کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ بنیامین نتن یاہو غزہ میں جاری بحران کا حل ڈھونڈنے کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں سات دنوں کے لیے عارضی جنگ بندی ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عارضی جنگ بندی کے سات دنوں کے دوران فریقین کے پاس موقع ہو گا کہ وہ تشدد ختم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔جان کیری پیرس جائیں گے جہاں غزہ میں جنگ بندی کے لیے مزید مذاکرات کریں گے۔پیرس میں ہونے والے ان مذاکرات میں یورپی یونین، برطانیہ، جرمنی، ترکی اور قطر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ادھر غزہ میں گذشتہ رات اسرائیلی فوج نے فضائی حملے اور شیلنگ جاری رکھی جبکہ حماس کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل کے قصبوں میں الارم بجائے گئے۔
اب تک دو طرفہ لڑائی میں 800 سے زائد فلسطینی اور 35 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔غزہ مرنے والے زیادہ تر عام فلسطینی شہری تھے جبکہ اسرائیل کے ہلاک ہونے والوں میں 33 اسرائیلی فوجی اہلکار تھے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں غزہ پر بمباری کے خلاف مظاہرے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ غزہ میں اسرائیلی بمباری میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف مظاہرے کیے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف مظاہرے کیے،اطلاعات کے مطابق اس مظاہرے میں کم از کم دس ہزار افراد شریک تھے جنھوں نے رام اللہ سے مشرقی یروشلم کی جانب مارچ کیا۔مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فورسز نے ان کو روکنے کی کوشش کی جس کے باعث تصادم میں دو فلسطینی ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے۔جنگ کی وجہ سے غزہ میں بسنے والے لوگوں کے لیے 40 فیصد علاقہ ’نوگو ایریا‘ یا ممنوعہ علاقہ بن گیا ہے اور شہریوں کی خوراک کا ذخیرہ تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چلنے والے ایک سکول پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری کی وجہ سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور دو سو زخمی ہوگئے ہیں۔جب بیت الحین میں واقع سکول توپ کے گولوں کی زد میں آیا تو اس وقت وہاں سینکڑوں فلسطینی موجود تھے۔غزہ میں اسرائیلی آپریشن شروع ہونے کے بعد ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔یہ چوتھا موقع ہے جب حماس کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اقوام متحدہ کی کسی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے کی سربراہ ویلیری آموس کے مطابق 118000 ہزار افراد اقوام متحدہ کے سکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جبکہ بہت سے افراد کو خوراک کی قلت اور پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
ادھرفلسطینیوں نے اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں شکایت دائر کر دی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیر انصاف سلیم الساقا اور غزہ عدالت کے پراسیکیوٹر اسماعیل ہر نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی کہ اسرائیل غزہ میں جرائم کا مرتکب ہو ہا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے معصوم شہریوں پر حملے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے ۔دریں اثناء فرانسیسی کیل گیلز ڈیورس نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف درخواست دائر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فلسطینی عہدیدار نے یہ درخواست ان کے ذریعے دائر کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ درخواست میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جون اور جولائی 2014 کو کئے جانے والے لیگل جرائم نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بڑی تعداد میں بچوں اور عورتوں کو مار رہا ہے اور اس طرح وہ جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 27 جولائی 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا
-
تاریخ میں پہلی بار پاکستانی کوہ پیما ٹیم نے کے ٹو سر لیا
-
شعیب ملک کو بیسٹ ٹیبو کو ایک تھپڑ مارنا چاہیے تھا ، ثانیہ مرزا
-
آئیوری کوسٹ فٹبال ٹیم کے شہرہ آفاق فٹ بالر ڈیڈائر ڈروگبا نے چیلسی کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کر لیا
-
جمہوری حکومت کاکسی ادارے کے پیچھے چھپنااچھی روایت نہیں ،خورشیدشاہ ،کمزورفیصلوں کے اچھے نتائج نہیں نکلتے ،سیاست میں معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں ،فوج بلانے کافیصلہ درست نہیں، میڈیاسے ... مزید
-
قبائیلی عوام ملکی دفاع کے لیے ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہیں ،سراج الحق،آ ج قبائیلی جس درد اور تکلیف سے گزر رہے ہیں اسلام آباد والوں کو ان کاحساب دینا ہوگا،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں ... مزید
-
مقامی عدالت کے سٹینو گرافر کی جانب سے اپنی ترقی کیلئے 12سال قبل دائر درخواست منظو ر
-
رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ،ہلاک ہونے والوں میں 2سگے بھائی بھی شامل
-
پاکستان کے معروف صحافی اور نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف اور تحریک پاکستان کے سرکردہ کارکن ڈاکٹر مجید نظامی لاہور میں 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، نماز جنازہ باغ جناح میں اداکی گئی ، وزیراعلی ... مزید
-
80 فیصد بے گھرافرادکورمضان پیکج دیدیا گیا ہے: عبدالقادر بلوچ، حکومت رمضان پیکج کے تحت ہربے گھرخاندان میں 52 ہزار روپے تقسیم کررہی ہے، انٹرویو
-
پی آئی اے کا دوسرا اے320 ائربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
-
تحصیل نور پور تھل میں شدید ژالہ باری ، پنجاب حکومت نے متاثرہ مواضعات کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
الرقہ :جہادیوں کے حملے میں 50 شامی فوجی ہلاک،داعش کے جنگجووٴں کا 75 شامی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
-
اترپردیش: سہارن پور میں مسلم سکھ فسادات، کرفیو نافذ،پر تشدد تصادم میں پولیس اہلکار سمیت تقریباً 20 افراد زخمی ، دو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات
-
مصر کے صحرائے سینا میں فوج کا عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر حملہ ، پچیس عسکریت پسند ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے
-
جانچ پڑتال کے دوران گذشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ڈالے گئے 81 لاکھ ووٹوں میں سے کوئی ایک ووٹ بھی منسوخ نہیں ہوا‘افغانستان خودمختار انتخابی کمیشن
-
ایران: صحافی سمیت تین امریکی شہری زیر حراست
-
ایک دہشتگرد سے گلے ملو،فلسطین اور شام سے تعلق رکھنے والی بچیوں کا غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کینیڈا میں ایک انوکھے انداز میں احتجاج
-
داعش سے وابستہ جنگجووں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جا سکتا ہے،اقوامِ متحدہ
-
حسن نصراللہ یو م قدس کے موقع پر منظر عام پرآگئے ،فلسطین اب بھی مسلم دنیا کا مرکزی کازہے،حزب اللہ سربراہ
-
جلا وطن سابق کرغز صدر کو عدم موجودگی میں عمرقید کی سزا ، اثاثے منجمد کردئیے گئے،کرمان بیک باکیوف کے بھائی ،بیٹے اور دو دیگر اہلکاروں کو بھی سزائیں سنائی گئیں
-
امام کعبہ الشیخ السدیس پر حملے کی ناکام کوشش، محافظوں نے سازش ناکام بنادی
-
عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس ، آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اسلام آباد میں فوج کی طلبی کی سخت مخالفت ، سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ، فوج کی طلبی کا فیصلہ سیاسی ... مزید
-
وفاقی حکومت کا تحریک انصاف سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ، حکومتی مذاکراتی ٹیم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں تشکیل د ئیے جانے کا امکان،حکومت جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاؤ ن ، وزیراعلی پنجاب نے ٹربیونل میں اپنا بیان حلفی جمع کرا دیا ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری میں موجود تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ منہاج القرآن کے باہر پولیس اور عوامی تحریک ... مزید
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں انسانی ہمدری کی بنیاد پر 12 گھنٹوں کی جنگ بندی کا آغاز ،جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا خان یونس میں فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 20افراد شہید،کئی بچے شامل،سرائیلی ... مزید
-
تحر یک انصاف کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی ہے،پرویز رشید ، سونامی کو نالہ لئی میں دفن کردیں گے، قوم نے گیارہ مئی کو انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا تھا ،انتشار کی کا سونامی مارچ جلد اپنے ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری،میرعلی میں فورسز کی کارروائی،8شدت پسند ہلاک،5 ٹھکانے تباہ ، فورسز کی میر علی کے علاقوں خوشحالی اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی شروع
-
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے بعد بھی حقانی نیٹ ورک کو دوبارہ منظم نہ ہونے دیا جائے: امریکہ کا پاکستان سے مطالبہ،حقانی نیٹ ورک نے افغانستان میں 500 امریکی فوجی ہلاک کیے تاہم وزیرستان میں اس سے ... مزید
-
پیپلز پارٹی کا آج ہیسکو کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان ،کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے،شرجیل میمن
-
اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج،وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وفاقی کابینہ آرٹیکل 245 کے بارے صدر مملکت کو کسی ایڈوائس کی مجاز نہیں،درخواست گزار کا موقف
-
کبھی بھی غیروں کی بنائی ہوئی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے،ملا محمد عمر ، افغانستان کی جنگ اس وقت ختم ہوگی جب تمام بیرونی جارحیت پسندافغانستان سے چلے جائیں،یہاں ایک آزاد وخودمختار اسلامی حکومت قائم ... مزید
-
ملک میں مستقبل قریب میں مڈٹرم انتخابات کا کوئی امکان نہیں،پرویز رشید، فوج ایک ماہ سے اسلام آباد میں موجود ہے ۔اس کا تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ پی ... مزید
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی قراردادمنظورکر ے،پاکستان، اسرائیل کو مزید تاخیر کئے بغیر اپنی زمینی فضائی اور بحری جارحیت روک دینی چاہئے۔ مسعود خان
-
پاکستانی فوجیوں نے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ، بھارت کاالزام
-
شہرقائد میں ٹارگیٹڈآپریشن کے باوجود بدامنی کا تسلسل جاری ،فائرنگ اور پرتشددواقعات میں خاتون اور مردپولیس اہلکاروں اور مذہبی کارکنوں سمیت مزید9افراد جاں بحق ، 4افرادزخمی ہوگئے
-
ن لیگ مقابلہ کرنانہیں جانتی ،میری تربیت ہی مقابلہ کرنے کی ہے ،عمران خان ،پرامن احتجاج روکناخونی انقلاب کودعو ت دیناہے ،حکمران کاروباری ہیں سودے بازی شروع کردیتے ہیں ،افتخارچوہدری کے نوٹس پرخوشی ... مزید
-
فوج کو جتنا راستہ دیں گے وہ اتنا ہی آگے آئے گی،شیخ رشید، 14 اگست کی رات کسی نے پرچم کشائی کی تو اسکے خلاف پرچہ کٹواؤں گا ، 3 ماہ کیلئے دفعہ 245 کا نفاذ لمحہ فکریہ ، نواز شریف نااہل ٹولے کے ساتھ کھیل رہے ... مزید
-
سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے عدالتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا ،پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کل پیر کو چاند دیکھے گی ،مفتی منیب الرحمن صدارت کرینگے ،محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کی پیشنگوئی ... مزید
-
سیکرٹری دفاع آصف یاسین آج ریٹائر ہو جائینگے ،نئے سیکرٹری دفاع کیلئے لیفٹننٹ جنرل خالد نواز ، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم اور نرگس سیٹھی سمیت مختلف نام زیر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.