عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس ، آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اسلام آباد میں فوج کی طلبی کی سخت مخالفت ، سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ، فوج کی طلبی کا فیصلہ سیاسی ہے ، اس سے حکومت کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے ،آرٹیکل 245کے تحت فوج بلانے کا فیصلہ کسی طور پر درست نہیں ، تحریک انصاف کا آزادی مارچ پرامن ہوگا حکومت تصادم میں بدلنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف کا اعلامیہ

اتوار 27 جولائی 2014 08:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ، تحریک انصاف کی کور کمیٹی کااجلاس ہفتہ کے روز چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 245کے نفاذ اور فوج کی طلبی کے فیصلے پر بھی غور ہوا اور حکومت کے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی گئی تحریک انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوج کی طلبی کا فیصلہ سیاسی ہے اسلام آباد میں فوج بلانے کا فیصلہ کسی طور پر بھی درست نہیں اس سے حکومت کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانا کسی طور پر بھی قبول نہیں تحریک انصاف کا آزادی مارچ پرامن ہوگا اور حکومت اس مارچ کو تصادم میں بدلنا چاہتی ہے آرٹیکل 245 کے نفاذ کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا حق رکھتے ہیں اور اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف اور فوج کے درمیان ٹکراؤ کی کوشش کی اور وفاقی حکومت دھاندلی کو چھپانے کیلیے ایسے اقدامات کررہی ہے ۔