شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی ورکنگ گروپ کا اہم اجلاس،توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، توانائی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں گے،توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں،عوام کوتوانائی بحران سے نجات دلانے کیلئے متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں :وزیراعلیٰ پنجاب ،کول پاور پلانٹس تک کوئلے کی ترسیل کے لئے ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے

ہفتہ 26 جولائی 2014 06:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج یہاں انرجی ورکنگ گروپ کا اہم اجلا س ہوا،جس میں توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ،وفاقی سیکرٹریز پانی و بجلی ،پلاننگ ،خزانہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی کمی کے سنگین مسئلے کا سامنا ہے ۔توانائی بحران نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں گے۔حکومت توانائی بحران کے حل کیلئے تیزی سے اقدامات اٹھارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے چھوٹے پراجیکٹ لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے ترسیل کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کوتوانائی بحران سے نجات دلانے کیلئے متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی پورٹ سے کوئلے کی ترسیل کیلئے ریلو ے کا نظام اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کول پاور پلانٹس تک کوئلے کی ترسیل کیلئے وزارت ریلوے مکمل تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :