وزارت خزانہ نے عید الفطر کے تناظر میں ایک ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش مسترد کر دی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء)وزارت خزانہ نے عید الفطر کے تناظر میں ایک ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت پٹرولیم کو اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری دی گئی تھی کہ پٹرول ہائی اولٹین اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔اوگرا کی جانب سے پٹرول ایک روپے 45 پیسے ہائی اوکٹین 4 روپے 10 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 34 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 10 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :