پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا،جمعة المبارک کے اجتماعات میں مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی،فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا،غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا،قومی پرچم سرنگون رہا

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس 26رمضان المبارک 25جولائی جمعة المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔قبلہ اوّل بیت المقدس پر یہودیوں کے قبضے کے خلاف دنیا بھر کے مسلم ممالک کے ساتھ پاکستان بھر میں بھی یوم القدس عقیدت و احترام سے منایا گیاجمعة المبارک کے اجتماعات میں مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام وخطیب حضرات نے مساجد میں خطبات کے دوران قبلہ اوّل،آزادی کشمیر اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس موقع پر قبلہ اوّل ،کشمیر کی آزادی،دہشت گردی سے نجات اور قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور عالم اسلام سے اپیل کی گئی کہ فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیلی ظلم و جبر سے نجات دلانے اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں

اس سلسلے میں ملک بھر کے چاروں صوبوں،وفاقی دارالحکومت،شمالی علاقہ جات،آزاد کشمیر،جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے بڑے بڑے شہروں اور قصبات جہانیاں،ملتان،خانیوال،وہاڑی،کبیروالا،میاں چنوں،بہاولپور، اور دیگر شہروں میں تقریبات منعقد کی گئیں اور ریلیاں بھی نکالی گئیں اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی کے مقابلے کیلئے مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا۔

(جاری ہے)

برادر اسلامی ملک ایران میں اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خمینی کے فرمان کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان ہر سال جمعة الوداع کے روز یوم القد س منا تے ہیں مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف کے اعلان پر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا۔ ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں ر ہا۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ کے لئے امداد کی اپیل پر 10 لاکھ ڈالر امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :