ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے امریکی سفیر‘ برطانوی ہائی کمشنر اور یورپی یونین کے وفد کی ملاقات‘ آئی ڈی پیز کی مشکلات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال، یورپی یونین کے وفد‘ امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر کی متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء) ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے امریکی سفیر‘ برطانوی ہائی کمشنر اور یورپی یونین کے وفد کی ملاقات‘ آئی ڈی پیز کی مشکلات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن‘ برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن اور یورپی یونین وفد کے سربراہ جان سورنسن نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ افراد کی مشکلات سمیت متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے حوالے سے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کے وفد‘ امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر نے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :