پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،33 رکنی کمیٹی تین ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی ، کمیٹی میں قومی اسمبلی کے 22، سینٹ کے 11ارکان شامل ہیں

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء) پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔33 رکنی کمیٹی تین ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق 2013ء کے عام انتخابات میں خرابیوں کی نشاندہی کے بعد انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اس کمیٹی میں قومی اسمبلی کے 22اور سینٹ کے 11ارکان سمیت کل 33ارکان شامل ہوں گے ان ارکان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،انوشہ رحمان ، زائد حامد عبدالقادر بلوچ ، مرتضیٰ جاوید عباسی ، عبدالحکیم بلوچ ، طارق فضل چوہدری ، عبدالرحیم مندوخیل ، نعیمہ کشور ، غلام مرتضیٰ جتوئی ، غوث بخش مہر ، غازی گلاب جمال ، عثمان خان ترکئی ، آفتاب شیر پاؤ ، اعجاز الحق ، شیخ رشید احمد ، نوید قمر ، شازیہ مری ، صاحبزادہ طارق اللہ ، شفقت محمود ، شیری مزاری ، ڈاکٹر طارق علوی ، فاروق ستار ، رفیق رجوانہ ، سینیٹر طلحہ محمود ، حلال الرحمان ، طاہر حسین مشہدی ، اعتزاز ا حسن ، رضا ربانی ، فاروق ایچ نائیک حاجی عدیل ، مشاہد حسین ، اسرار اللہ زہری شامل ہیں کمیٹی ماضی کے انتخابی عمل میں خامیوں کی نشاندہی کرکے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور آئندہ عام انتخابات کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی اصلاحاتی کمیٹی تین ماہ میں اپنی سفارشات مکمل کرکے پارلیمنٹ کے پیش کرے گی ۔