پاکستانی بہو ثانیہ مرزاکو ریاستی برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر بی جے پی بھڑک اُٹھی

جمعہ 25 جولائی 2014 06:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء) دنیا بھر میں بھارتی ترنگالہرانے والی پاکستانی بہو ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو مرچیں لگ گئیں ہیں اور کے لکشمن کاکہناتھاکہ ثانیہ مرزا پاکستانی بہوہیں ، وہ ایمبسیڈر نہیں بن سکتیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنماء کے لکشمن نے پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ اورٹینس سٹارثانیہ مرزاکو تلنگانہ کی برانڈ ایمبسیڈر بنانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی اور موقف اپنایاکہ وہ ممبئی میں پیدا ہوئیں ، پاکستانی بہوہیں ، ریاست تلنگانہ سے دوردور تک اُن کا تعلق نہیں ، وہ برانڈ ایمبسیڈر کیسے بن سکتی ہیں ۔

بی جے پی کے موقف پر ثانیہ مرزا کاکہناتھاکہ وہ غیر ملکی قراردیئے جانے کی کوششوں کی مذمت کرتی ہیں ، اُن کا خاندان ایک صدی سے زائد عرصہ سے حیدرآباد میں مقیم ہے ،دکھ ہے کہ معمولی باتوں پر وقت ضائع کیاجارہاہے ۔