پشاور : بین الاقوامی پروازیں بحال،امارات ائرلائن کی پہلی پرواز پہنچ گئی، امارات اور اتحاد ائیر لائن کے پروازوں کی بحالی کے بعد پانچ ائیر لائنز کا فلائٹ آپریشن آج بحال ہوجائے گا،سعودی ائرلائن یکم اگست سے پروا زیں شرو ع کر دے گی ‘ائیرپورٹ حکام

جمعہ 25 جولائی 2014 06:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)پشاور ایئرپورٹ پر گذ شتہ ما ہ طیا رے پر فا ئر نگ وا قعہ کے بعد امارات ایئرلائن کی جا نب سے معطل کردہ مسا فر پروازیں ایک مرتبہ پھر بحال کردی گئیں۔.ائیرپورٹ حکام کے مطابق امارات اور اتحاد ائیرلائن نے گزشتہ روز پشاور کے لئے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیاتھا۔دونوں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے 24 جون کوپشاورمیں پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔

حکام کے مطابق امارات اور اتحاد ائیر لائن کے پروازوں کی بحالی کے بعد باچاخان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر آ ج جمعہ سے پانچ ائیر لائنز کا فلائٹ آپریشن بحال ہوجائے گا۔

تاہم سعودی ائرلائن نے یکم اگست تک پشاور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کررکھاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد کیتھے پیسیفک نے بھی کراچی کے لئے اپنی پروازیں غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی تھی جس کے بعد حکام سے مذاکرات کے بعد ایک مرتبہ پھر غیر ملکی پرواز بحال کی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ حملے کے کچھ ہی دنوں بعد پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ عملے کے 2 ارکان زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے امارات ایئرلائنز نے پشاور کے لئے پروازیں منسوخ کردیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :