وفاقی انتظامیہ کی تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لئے حکمت عملی تیار،اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کردیا جائے گا،20ہزار پولیس اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے

جمعہ 25 جولائی 2014 06:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)وفاقی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی،اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کردیا جائے گا،20ہزار پولیس اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے تحریک کے لانگ کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے جس کے اسلام آباد کے100سے زائد داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کربند کیا جائے گا جس کے لئے300سے زائد کنٹینرز کا انتظام کیا جارہا ہے لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے20ہزاراہلکار ڈیوٹی دیں گے۔