پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جشن آزادی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، 13،14 اگست کی درمیانی شب پروگرام میں پریڈ،پرچم کشائی ہوگی،وزیراعظم رات12بجے خطاب کریں گے،تقریب کیلئے پاک فوج کے دستوں نے ریہرسل شروع کردی

جمعہ 25 جولائی 2014 06:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جشن آزادی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی،13اور14 اگست کی درمیانی شب ہونے والے پروگرا م میں پریڈ،پرچم کشائی ہوگی،وزیراعظم رات12بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جشن آزادی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،جشن آزادی کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر13اور14 اگست کی درمیانی شب ہوگی،اس تقریب میں مسلح افواج کے دستے پریڈ کریں گے اور رات12بجے وزیراعظم پرچم کشائی کریں گے،جس کے ساتھ ہی وزیراعظم کا خطاب بھی ہوگا اس تقریب میں وزیراعظم،آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

ادھر14اگست کو یوم آزادی کی تقریب کیلئے پاک فوج کے دستوں نے ریہرسل شروع کردی، تینوں مسلح افواج کے دستے رات کے وقت پریڈ کرتے ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے ا حاطے میں یوم آزادی کی تقریب کی ریہرسل میں بری ، بحری اور فضائی دستوں کے بیچ شریک ہیں ۔ چودہ اگست کو یوم آزادی کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان تقریب میں شریک ہوں گے چاروں صوبائی گورنرز ، وزرائے اعلیٰ بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :