فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے وزیراعظم کا آج یوم سوگ کااعلان، فلسطین کیلئے امداد کا بھی اعلان

جمعہ 25 جولائی 2014 06:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے وزیراعظم نوازشریف نے آج (جمعہ)کویوم سوگ کااعلان کردیا،تمام سرکاری عمارتوں پرقوم پرچم سرنگوں رہے گا،وزیراعظم میاں نوازشریف نے فلسطین پراسرائیلی جارحیت اورنہتے شہریوں کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے آج جمعہ کوملک بھرمیں فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے یوم سوگ منانے کااعلان کردیا،ملک بھرکی تمام سرکاری عمارتوں میں آج قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے غزہ کے عوام کیلئے 10لاکھ ڈالرامدادکااعلان بھی کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :