رکاوٹیں نہ ڈالی گئیں تو 5 سال میں ملکی مسائل حل کر دیں گے، صدر ممنون حسین،پاکستان کو اپنے مخلص دوستوں کے تعاون سے فائدہ اٹھانا ہوگا،وفود سے گفتگو

جمعرات 24 جولائی 2014 08:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ غیر جمہوری قوتوں نے رکاوٹیں نہ ڈالیں تو ملک پانچ سال میں مسائل کی دلدل سے نکل آئیگا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں کمیونسٹ پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل پروفیسر جمال نقوی سمیت دیگر وفود سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم افراتفری پیدا کرکے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانے والے نام نہاد سیاستدانوں کو مسترد کرچکی ہے

قوم مسائل حل کرنیوالے اور مسائل پیدا کرنیوالوں کو اچھی طرح جان چکی ہے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے مسائل کے حل کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے اگر غیر جمہوری قوتوں نے رکاوٹیں نہ ڈالیں تو پانچ سال میں ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر خوشحال کرینگے پاکستان کو اس وقت مخلص دوستوں کی ضرورت ہے صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی ملکی معیشت کی شہہ رگ ہے اور موجودہ جمہوری حکومت کے دور میں کراچی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے، پاکستان کو اپنے مخلص دوستوں کے تعاون سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :