امارات اور اتحاد انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پشاور کیلئے دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کردیا،امارات انٹرنیشنل ائیر لائنز کی پہلی پرواز آج دبئی سے پشاور پہنچے گی، اتحاد انٹرنیشنل ایئر لائنز بھی فلائٹ آپریشن یکم اگست سے پشاور میں شروع کردے گی

جمعرات 24 جولائی 2014 08:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء) امارات اور اتحاد انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پشاور کیلئے دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کردیا ۔ امارات انٹرنیشنل ائیر لائنز کی پہلی پرواز (آج) صبح جمعرات کو دبئی سے پشاور پہنچے گی جبکہ اتحاد انٹرنیشنل ایئر لائنز بھی فلائٹ آپریشن یکم اگست سے پشاور میں شروع کردیگی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز امارات اور اتحاد انٹرنیشنل ائر لائنز نے پشاور کے حالات معمول پر دیکھنے کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا اور دونوں ائر لائنز نے تحریری طور پر بھی آگاہ کردیا ہے جس کے بعد امارات انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پہلی پرواز آج جمعرات صبح سات بجے پشاور پہنچے گی جبکہ اتحاد انٹرنیشنل ائر لائنز بھی یکم اگست سے پشاور کیلئے پروازوں کا تعطل ختم کردے گی واضح رہے کہ چوبیس جون کو پی آئی اے طیارے پر فائرنگ کے بعد ایمریٹس ایئر لائنز نے پشاور کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :