کم عمر پاکستانی نژاد امریکی پائلٹ کا جہاز امریکہ میں گر کر تباہ، حارث سلیمان اپنے والد کے ہمراہ دنیا کا چکر لگانے نکلے تھے، ریاست ہوائی سے کیلیفورنیا جاتے ہوئے جہاز سمندر میں گرگیا ،امریکی حکام نے حارث کے خاندان کو حادثے سے آگاہ کر دیا، حارث دینا کا چکر لگا کر نادار بچوں کے لیے رقم جمع کرنا چاہتے تھے ، پھوپی کی گفتگو

جمعرات 24 جولائی 2014 08:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)ناداراوربے سہارابچوں کی تعلیم کے اخراجات کیلئے رقم اگٹھی کرنے کے مشن پرنکلنے والے کم عمرترین پاکستانی نژادامریکی پائلٹ کاجہازامریکہ میں گرکرتباہ ہو گیا ،امریکی کوسٹ گارڈحکام نے حارث سلیمان کے خاندان کوحادثے سے آگاہ کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کم عمر پائلٹ حارث سلمان اپنے والدکے ہمراہ جہازپرپوری دنیاکاچکرلگانے نکلنے تھے کہ امریکی ریاست ہوائی سے کلیفورنیاجاتے ہوئے ان کاجہازسمندرمیں گرگیا۔

حارث سلما ن کی پھوپھی نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ حارث سلمان دنیاکاچکرلگاکرغریب اوربے سہارابچوں کے تعلیمی اخراجات کیلئے رقم اکٹھی کرنا چاہتیتھے اورامریکی ریاست کیلیفورنیاان کے اس مشن کی آخری منزل تھی ۔انہوں نے بتایاکہ امریکی پوسٹ گارڈحکام نے باضابطہ طورپرحادثے سے آگاہ کردیاہے،

متعلقہ عنوان :