وزیر داخلہ چوہدری نثاراور امریکی سفیر رچرڈاولسن کا علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون علاقائی سلامتی کے لئے اہم ہے۔چوہدری نثار علی خان

جمعرات 24 جولائی 2014 08:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے (بدھ) کو اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون علاقائی سلامتی کے لئے اہم ہے۔ رچرڈ اولسن نے خطے میں امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔