پاکستان عالمی سطح پر کاروباراورتجارت میں بھارت پربازی لے گیا،تعلیم ،آزادی صحافت اور سماجی ترقی کے حوالہ سے بھوٹا ن سے بھی پیچھے ہوگیا ،اقوام متحدہ رپورٹ

منگل 22 جولائی 2014 07:31

نیویارک / کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء) پاکستان عالمی سطح پر کاروباراورتجارت میں بھارت پربازی لے گیاتاہم تعلیم ،آزادی صحافت اور سماجی ترقی کے حوالہ سے بھوٹا ن سے بھی پیچھے ہوگیا ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے ایک سروے میں کاروبار اور تجارت کے حوالہ سے پاکستان 53.9 اسکور کے ساتھ 107 ویں نمبرپررہا، بھارت کو47 اسکور دے کر 128ویں نمبرپر رکھا گیا تاہم تعلیم، قانون، آزادی صحافت اور سماجی شعبے سمیت دیگرکئی شعبوں میں پاکستان نہ صرف بھارت بلکہ جنوبی ایشیا کے بھوٹان جیسے ممالک سے بھی پیچھے ہے۔

تعلیم کے شعبے میں 142 ممالک میں پاکستان کا نمبر 141 واں ہے،پاکستان کو تعلیم جیسے اہم شعبے میں صرف 10.7 نمبر دیے گئے،چین جو اس فہرست میں اول نمبرپر ہے،

اس کا اسکور 71.3 رہا۔

(جاری ہے)

کورنل یونیورسٹی آسٹریلیااوراقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈانٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی جانب سے کیے جانے والے مشترکہ گلوبل انوویشن انڈیکس(جی آئی آئی) کے ساتویں سالانہ سروے کے مطابق پاکستان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں جنوبی مشرقی ایشیاکے نیپال،بنگلہ دیش اوربھوٹان جیسے چھوٹے ملکوں سے بھی کہیں پیچھے ہے۔

گلوبل انوویشن انڈیکس کی رپورٹ دنیا کی تقریباً150معیشتوں کی ایجاد،اختراع اورترقی کی صلاحیتوں کے بارے میں ہوتی ہے اورگزشتہ7برس میں اس سروے یا رپورٹ نے اپنی افادیت کی وجہ سے خاصی اہمیت حاصل کر لی ہے۔