غزہ کی صورتحال بارے پاکستان سمیت 8 ممالک کے سپیکروں کا اجلا س (آج) ایران میں ہوگا

منگل 22 جولائی 2014 07:30

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء) غزہ پر اسرائیلی حملوں بارے پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے سپیکروں کا اجلاس (آج) منگل کو ایران میں ہوگا۔ اجلاس میں غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے حوالے سے بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایرانی رکن پارلیمنٹ کاظم جلیلی نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمنٹری یونین کا اجلاس (آج) تہران میں منعقد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے دیگر ممالک کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی‘ پاکستان‘ شام اور عراق کی پارلیمنٹس کے سپیکروں اور فلسطینی قومی اسمبلی کے صدر نے اجلاس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی وفد نے بھی اجلاس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :