بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا،شہری علاقوں میں چودہ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے تک کی طویل لوڈشیڈنگ جاری

منگل 22 جولائی 2014 07:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء )ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا۔ شہری علاقوں میں چودہ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے تک کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ رمضان المبارک میں کم لوڈشیڈنگ کے حکومتی وعدے پورے نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار چودہ ہزار تین سو میگا واٹ جبکہ طلب بیس ہزار میگا واٹ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار سات سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ شارٹ فال میں اضافے کے بعد شہری علاقوں میں بارہ سہ چودہ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :