قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی اجلا س،پیپلز پارٹی نے آئندہ اجلاس میں نندی پور پاور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ کے لئے ریکوزیشن جمع کرا دی ، نندی پور اور میٹروبس منصوبے پر تشو یش ہے ، نفیسہ شاہ

منگل 22 جولائی 2014 07:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی میں پیپلز پارٹی نے آئندہ اجلاس میں نندی پور پاور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ مانگتے ہوئے ریکوزیشن جمع کرا دی جبکہ سیکرٹری منصوبہ بندی کمیٹی کو منصوبے کے بند ہونے کے حوالے سے مطمئن نہ کرسکے کمیٹی نے جلد از جلد مردم شماری کرانے کی بھی ہدایت کی ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کا اجلاس چیئرمین عبد المجید خان کی زیر صدارت پیر کوپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے نندی پور منصوبہ اور میٹروبس پر کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی اور کہا کہ دونوں منصوبوں پر تشویش ہے۔یہ وفاق کا ترقیاتی پروگرام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نندی پور منصوبے پر قوم کے60 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں مگر اس کے باوجود اطلاعات آرہی ہیں کہ یہ منصوبہ بند پڑا ہے اور اس کے ذریعے بجلی پیدا نہیں کی جارہی کیونکہ یہ منصوبہ ڈیزل پر چلنا ہے جس سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی ہے ۔

آئندہ اجلاس میں اس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے ۔کمیٹی کو وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے پاک چائنہ اکنامک کوریڈور پر بریفنگ دی ۔رکن کمیٹی نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہم نے ہر چیز جس کو دینے کا تہیہ کر رکھا ہے ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔ سیکرٹری منصوبہ بندی کمیٹی کی نندی پور ،منصوبے کے حوالے سے مطمئن نہیں کر سکے۔کمیٹی کو ایم ڈی جیز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں سروے آف پاکستان کو ملک و مردم شماری جلد از جلد کرانے کی ہدایت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :