عالمی اداروں کی طرف سے دی گئی پولیوویکسین حکومتی اداروں کی غفلت اورکم علمی کے باعث سے بے اثرہونے کاانکشاف

پیر 21 جولائی 2014 06:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)عالمی اداروں کی طرف سے حکومت پاکستان کودی جانے والی پولیوویکسین حکومتی اداروں کی غفلت اورکم علمی کے باعث سے بے اثرہونے کاانکشاف،ویکسین کومطلوبہ درجہ حرارت نہ ملنے کے باعث اس کے فوائدکے بجائے نقصانات زیادہ منظرعام پرآنے لگے ہیں ۔وفاقی وزارت ہیلتھ کے ذمہ دارذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ پاکستان میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او)کی جانب سے پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں دی جانے والی پولیوویکسین کوصحت کے اصولوں کے تحت24گھنٹے تک مناسب سرددرجہ حرارت پررکھناضرورہوتاہے

اوراس سلسلے میں ڈبلیوایچ اوکی طرف سے احتیاطی تدابیرکے طورپروارننگ کی جاتی ہے کہ فریج میں رکھی جانے والی ویکسین درجہ حرارت کاخاص خیال رکھاجائے ،تاہم پاکستان میں جاری بجلی کے بحران اوربدترین لوڈشیڈنگ کے باعث اس کادرجہ حرارت کسی خاص درجہ حرارت تک رکھناچوبیس گھنٹے تک ممکن نہیں ہے جس کے باعث پولیوویکسین فائدہ مندہونے کے بجائے پولیووائرس کوکنٹرول کرنے میں معاون ثابت نہیں ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال میں پولیوکے وائرس میں اضافہ ہواہے اورپاکستان کوبین الاقوامی سطح پرپابندیوں کاسامناہے۔

متعلقہ عنوان :