2013ء کے عام انتخابات تمام جماعتوں کے متفقہ چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت نے کرائے ، انجینئر خرم دستگیر ، الیکشن میں سونامی لانے کے دعوے دار شکست کی ہزیمت اٹھانے کے ایک سال بعد دھاندلی کا شور مچا کر اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں ،ووٹوں کی تصدیق کے لئے 4حلقے کھولنے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں جس کوکسی حلقے پر اعتراض ہے وہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے رجوع کرے ،افطار ڈنر سے خطاب

پیر 21 جولائی 2014 06:22

گوجرانوالہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات تمام جماعتوں کے متفقہ چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت نے کرائے ، نامساعد ملکی حالات میں عوام نے نواز شریف کو انکی قابلیت اور خدمت کے شاندار ریکارڈ کی وجہ سے تیسری بار وزیر اعظم منتخب کیا، الیکشن میں سونامی لانے کے دعوے دار شکست کی ہزیمت اٹھانے کے ایک سال بعد دھاندلی کا شور مچا کر اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں ،ووٹوں کی تصدیق کے لئے 4حلقے کھولنے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں جس کوکسی حلقے پر اعتراض ہے وہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے رجوع کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی راہنما حاجی بابا ثنا ء اللہ بٹ کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات کے نتائیج پر انگلیاں اٹھانے والے بھول رہے ہیں کہ نواز شریف پہلی بار وزیر اعظم منتخب نہیں ہوئے بلکہ عوام میاں نواز شریف کو اس سے قبل بھی دوبار وزیر اعظم منتخب کر چکے ہیں اور ان کے تیسری بار وزیر اعظم بننے کی وجہ انکی حب الوطنی ،قابلیت اور عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ ہے ، شکست کھا کر دھاندلی کا واویلا کرنے والے بتائیں کہ اگر الیکشن میں واقعی دھاندلی ہوئی تو تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں کیسے جیت گئی،انہوں نے کہا کہ شریف برادران پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں،عوام کو یقین ہے کہ ملک کو مصائب کے بھنور سے صرف مسلم لیگ ن کی قیادت ہی نکال سکتی ہے، مخالفین کی تنقید کے باوجود نواز شریف کا ترقی ،خوشحالی اور روشنی کا کارواں چلتا رہے گا ۔

اس موقع پر حاجی بابا ثناء اللہ بٹ ،ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ،سابق ایم پی اے میاں سعودالحسن ڈار،چوہدری ندیم انور چیمہ ایڈووکیٹ،عامر اکرام بٹ،عامر یعقوب وڑائچ،ناصر کھوکھر، علی بٹ،چوہدری جمشید وڑائچ،ماما شہباز،چوہدری عارف ،خالد پر ویز ڈار،نعیم یونس بٹ،عمر بٹ بھی موجود تھے۔