داخلی سلامتی کے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ ،ڈائریکٹوریٹ میں 33 سول اور فوجی انٹیلی جنس اور آپریشنل اداروں کو نمائندگی دی جائے گی

پیر 21 جولائی 2014 06:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)ملک میں سیکورٹی کو مضبوط کرنے اور امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے کے تحت داخلی سلامتی کا ڈائریکٹوریٹ قائم کیاجارہاہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ڈائریکٹوریٹ میں 33 سول اور فوجی انٹیلی جنس اور آپریشنل اداروں کو نمائندگی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جہاں ایک ہی جگہ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول کا واضح نظام موجود ہوگا۔

داخلہ ڈویڑن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کے مقاصد میں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کو اکٹھا کرنا ، اْن کا تجزیہ کرنا اور متعلقہ محکموں کو بھیجنا ، انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کی صلاحیت کو بڑھانا ، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کو درپیش خطرات کیلئے پیشگی کارروائی کرنا اور اْن کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرناشامل ہیں۔