خضدار ،سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، سیکورٹی اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ، 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 26 افراد زخمی

اتوار 20 جولائی 2014 08:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء )بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے گاڑیوں اور نزدیکی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا دکانوں اور دفاتر کے شیشے ٹوٹ گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز خضدار کے علاقے اللہ والا چوک کے قریب فرنٹیئر کور کی دو گاڑیاں معمول کے مطابق گشت کررہی تھیں کہ نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 1 سیکورٹی اہلکار جبکہ عبدالرحمان اور نامعلوم شخص سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں جس میں عبدالحکیم محمد بخش فتح محمد محمد اکرم محمد خان ذیشان سلیم ظفر احمد محمد کریم نادر علی امیر بخش عبدالوہاب محمد عثمان غلام سرور محمد بخش محمد عثمان ایاز علی مومن خان فتح محمد محمد اکرم سمیت دیگر زخمی ہوگئے

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دھماکے سے گاڑیوں نزدیکی عمارتوں دکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کی اطلاع ملتے پولیس سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں تاہم جاں بحق ہونیوالے ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے قریب سے گزرنے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا گیا مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :