خورشید شاہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات،پیپلزپارٹی کے بنوں میں آئی ڈی پیز کے کیمپ کے دورے پر تبادلہ خیال ، وزیراعظم سے آئی ڈی پیز کے مسائل کے حوالے سے بات کرونگا ،خورشید شاہ

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے بنوں میں آئی ڈی پیز کے کیمپ کے دورے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے بتایا کہ بنوں کیمپ میں آئی ڈی پیز نے لوڈ شیڈنگ کی شکایت کی وزیراعظم نے کہا تھا کہ کیمپ میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی مگر پھر بھی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے آئی ڈی پیز کے مسائل کے حوالے سے بات کرونگا پیپلز پارٹی کل کونسلر بنوں کو ٹیوب ویلز کیلئے ایک کروڑ روپے دے گی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی ، عمران خان کے چودہ اگست کو ہونے والے مارچ اور دیگر ملکی اہمیت کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔