رائیونڈ میں وزیر اعظم ہاؤس پر حملے کی سازش کا انکشاف اوکاڑہ کی خاتون نے کیا ،آپریشن سے قبل چار ہشت گردگرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء )رائے ونڈ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کی سازش کرنے والیدہشت گردوں کے بارے میں اوکاڑہ کی ایک خاتون نے انکشاف کیا، ایک نجی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں سے اوکاڑہ کی ایک خاتون یاسمین نے5 روز قبل ایک نوجوان کودھماکا خیز مواد سے اڑانے کی دھمکی دی۔ نوجوان نے دھمکی سے متعلق اپنے دوست کانسٹیبل کو آگاہ کیا ،کانسٹیبل نے یہ اطلاعات اوکاڑہ تھانے کے ایس ایچ او کو بتادیں، جس پرایس ایچ اونے کارروائی کرتے ہوئے یاسمین کی نشاندہی پراس کے رشتے دار شان اقبال ولد منشا کوپکڑلیا۔

شان نے3 ساتھیوں زاہد،اسامہ اورایک دینی مدرسیکیطالبعلم قاری ندیم کوگرفتار کرایا،ملزمان کے انکشاف پر اہم ملزم آزاد خان کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گرفتار کیاگیا، خاتون اور اس کیرشتیدار کے گھر سے بارودی مواد اور اسلحہ بر آمد ہوا جبکہ اوکاڑہ میں ملزمان کے گھر سے موبائل فون کی 17 سمز اور ڈائری بھی بر آمد ہوئی۔

(جاری ہے)

فورسز آزاد خان کی اطلاع پرملزمان کو پکڑنیرائیونڈ پہنچی تو فائرنگ شروع ہو گئی۔دہشت گرد احسن محبوب لاہور کے ایک کالج میں بی ایس سی کا طالب علم رہا ہے اور آزادخان ہی ان افراد کو میرانشاہ تربیت کے لیے لے کر گیا ،احسن محبوب اوردیگر نے پنڈ آرائیاں میں بڑی کارروائی کیلئے پناہ لی تھی۔

متعلقہ عنوان :