یوم علی کے موقع پرپنجاب بھرمیں جلوس کے راستوں پرموبائل فون سروس بندکرنے کیلئے صوبائی حکومت غورکررہی ہے ، رانامشہود،اس بارے جلد فیصلہ کرلیاجائیگا،شمالی وزیرستان میں پاک فوج کاآپریشن کامیابی سے جاری ہے ،دہشتگردوں کاصفایاہورہاہے ،رائیونڈ میں اب تک دہشتگردوں کے اکیس برے نیٹ ورک توڑدیئے گئے ہیں ،میڈیاسے بات چیت

ہفتہ 19 جولائی 2014 08:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جولائی۔2014ء)صوبائی وزیرقانون رانامشہودنے کہاہے کہ یوم علیکے موقع پرپنجاب بھرمیں جلوس کے راستوں پرموبائل فون سروس بندکرنے کیلئے صوبائی حکومت غورکررہی ہے ،جلداس بارے فیصلہ کرلیاجائیگا،شمالی وزیرستان میں پاک فوج کاآپریشن کامیابی سے جاری ہے ،دہشتگردوں کاصفایاہورہاہے ،رائیونڈمیں بھی کل ہونے والے مقابلے کے بعداب تک دہشتگردوں کے اکیس برے نیٹ ورک توڑدیئے گئے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے پیرمحل علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں آئی ڈی پیزکیلئے یونیورسٹی طلباء کی جانب سے پیش کئے گئے سٹیج ڈرامے اورپچیس لاکھ روپے چیک صوبائی حکومت کودینے کی تقریب کے موقع پرخطاب اورمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ان کاکہناتھاکہ رائیونڈکاواقعہ دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابی ہے ،

پنجاب بھرسمیت پوری قوم آئی ڈی پیزکی مددکیلئے اقدام کررہی ہے ،ہمیں اپنی پاک فوج پرفخرہے جواپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکے ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہفتے کے روزآئی ڈی پیزکی امدادکیلئے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں لوگ بھرپورحصہ لیں تاکہ آئی ڈی پیزکیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈزجمع ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اس سلسلے میں آئی ڈی پیزکی مدداورآپریشن کے بعدان کی بحفاظت گھروں کوواپسی ممکن بنانے کیلئے پنجاب حکومت خصوصی اقدامات کریگی۔ اس موقع پرمرزامنصوراحمداورایم ایس ایف پنجاب کے صدرمقبول خان اوریونیورسٹی حکام بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :