امریکا جانے والے پاکستانی مسافروں کی تلاشی میں اضافہ، پاکستانی مسافروں کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کے ڈیٹا کی بھی پڑتال ہوگی

جمعہ 18 جولائی 2014 08:08

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء ) امریکی سکیورٹی ادارے نے پاکستانی مسافروں پر مزید پابندیاں لگا د ی ، اور مسافروں کے لیپ ٹاپ ، الیکٹرانک نوٹ بکس ، الیکٹرانک ٹیبلٹ ، موبائل فون کے ڈیٹا کی پڑتال ہو گی۔

(جاری ہے)

امریکا جانے والے پاکستانی مسافروں کو اپنے الیکٹرانک آلات مکمل چارج رکھنا ہوں گے ، جب کہ چارجنگ نہ رکھنے والے الیکٹرانک آلات کو ضبط کرلیا جائے گا۔ امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے فیصلے سے تمام فضائی کمپنیوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :