چین سے منگوائے گئے 6 ریلو ے انجن ناقابل استعمال قرار،75 انجنوں کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا، 28 جولائی تک سیٹوں کی بکنگ بند

جمعہ 18 جولائی 2014 08:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء) چین سے تجرباتی طور پر منگوائے جانیوالے تمام6 انجن پاکستان کے ریلوے ٹریک کے لئے ٹیکنیکل طور پر ناقابل استعمال قرار دیدیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تجربے کے دوران ان میں سے2 انجن مکمل طور پر فیل ہوگئے ہیں جبکہ دیگر4 انجنوں کو بھی ناقابل استعمال قرار دیا گیا، اس وجہ سے چین سے منگوائے جانیوالے 75 انجنوں کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے، ماہرین کا موقف ہے کہ چین سے لائے جانیوالے یہ انجن کمپیوٹرائزڈ ہیں۔

جو پاکستان کے کمزور ٹریک پر نہیں چلائے جا سکتے، پاکستانی ریلوے ڈرائیورز انھیں کنٹرول ہی نہیں کر سکتے جبکہ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 6 خصوصی عید ٹرینیں چلانیکا اعلان کیا ہے، ان کے لیے ابھی تک انجنوں کا اہتمام نہیں ہو سکا، ریلوے ریزرویشن نے عید ٹرینوں کے لیے28 جولائی تک سیٹوں کی بْکنگ یہ کہہ کر بند کر دی ہے کہ یہ فْل ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :