خیبر پختونخوا حکو مت بے بس ، صو با ئی محکمہ تعلیم کے تمام اختیارات برطانوی کمپنی نے سنبھا ل لئے ،محکمے کا سارادارومدار اسی کمپنی کی مرہون منت ہو کر رہ گیا، مخلوط حکومت میں شامل ایک سیاسی پارٹی نے بھی چپ سادھ لی

جمعہ 18 جولائی 2014 08:06

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء ) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے تمام انتظامی واصلاحاتی اختیارات ایک برطانوی کمپنی کے سپردکردیے گئے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق ٹیکنیکل اسسٹنٹس کے طور پر قائم ہونے والی اس کمپنی کا دفتر ایک بڑے مقامی ہوٹل میں قائم کیاگیا ہے جس نے اب محکمہ تعلیم کو اپنے حصار میں جکڑ لیا ہے۔ مخلوط حکومت میں شامل سیاسی پارٹی نے بھی چپ سادھ لی۔

خیبرپختونخوا میں برسراقتدار آنے والی حکومت نے تعلیم میں اصلاحات کے نام پر نہ صرف سرکاری خزانہ سے اربوں روپے خرچ کیے بلکہ دوسری جانب مختلف ادوار میں غیر ملکی ڈونرز نے بھی ڈالرز اور پاوٴنڈز میں عطیات دیے۔ اس کے باوجود تعلیم کا آوے کاآوا بگڑا ہوا ہے،موجودہ حکومت نے برسراقتدارآکرکچھ ایسی ہی اصلاحات کے دعوے کیے لیکن موجودہ حکومت کا طریقہ کار دیگر حکومتوں سے بالکل مختلف ہو کر سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور کے بڑے مقامی ہوٹل میں برطانوی حکومت کے تعاون سے ایک کمپنی نے اپنا دفتر قائم کیا ہے جس کا مقصد محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں اصلاحات کے نفاذ کیلیے انھیں فنی خدمات پیش کرناتھا مگر کمپنی کچھ ہی عرصہ میں محکمہ تعلیم کا سارانظام چاہے وہ اصلاحات کے نام پر ہو یا پھر انتظامات کے نام پر اپنے نام کردیا ہے۔ محکمہ کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ای ایم آئی ایس مذکورہ انٹرنیشنل کمپنی کیلیے پرنٹنگ کے طور پرکام کررہا ہے جس کے باعث اس سیکشن کا اصل مقصد بھی ختم ہوکر رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :