پاکستان کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں،بھارت،اسلام آباد کو بھی اپنی سرزمین نئی دہلی کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے کے وعدے کو پورا کرنا چاہیے، وزیر مملکت برائے امور خارجہ

جمعہ 18 جولائی 2014 07:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء)بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اسلام آباد بھی نئی دہلی کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے کے وعدے کی پابندی کریگا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے خارجی امور جنرل وی کے سنگھ نے سارک ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ بارے حکومتی پالیسی اور پروگرام کے حوالے سے رابیہ سبھا کو اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت پاکستان سمیت سارک کے تمام ممالک کے ساتھد دوستانہ تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بھی دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول پرامن اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات معمول پر لانے اور ستمبر2012 ء میں سیکرٹری سطح کے تجارتی مذاکرات کے دوران ہفتہ اقدامات پر عملدرآمد کے خواہاں ہیں ۔ہم پاکستان کے ساتھ اقتصادی تجارتی اور سیاسی شعبوں سمیت تمام امور پر تعلقات کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔ پاکستان کو بھی اپنی سرزمین بھارت کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے بارے اپنے عزم پر قائم رہنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :