28 جولائی کو پاکستان کے جنوبی علاقوں میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں‘محکمہ موسمیات

جمعہ 18 جولائی 2014 07:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 28 جولائی کو پاکستان کے جنوبی علاقوں میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ،عید29 جولائی کو ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جولائی کو پاکستان کے 40فی صد علاقوں میں مطلع جزوی طورپرابراآلودرہے گا تاہم کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کی توقع ہے۔ اس سال ماہ رمضان 29 دنوں کا ہو گا اور عید الفطر 29 جولائی کو ہونے کاامکان ہے۔تاہم عیدالفطر کے چاند کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :