ہنگو میں یکے بعد دیگرے 2بم دھماکے ، 8افراد جاں بحق ، 4زخمی

جمعہ 18 جولائی 2014 07:56

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء) ہنگو کے علاقہ دوری میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہنگو کے قریب زرگیری روڈ پر دورڑی کے مقام پر دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔ جس سے معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکا بھی ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 8 سے 10 برس کے درمیان ہیں۔ زندگی کی بازی ہارنے والے 4 میں سے 3 بچے ایک ہی کاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے بعد علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔