مشرقی یوکرین میں ملائشیا کا مسافر طیارہ تباہ‘295 افراد ہلاک ،طیارے کو شاید مار گرایا گیا ہے ، یوکرائنی صدر،طیارے پر حملے کی خبر سے دھچکا لگا ہے ،حادثے پر رنجیدہ ہوں ،تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ،نجیب رزاق ،طیارے کو زمین سے میزائل پھینک کر تباہ گیا کیا ہے،روسی میڈیا

جمعہ 18 جولائی 2014 07:53

کیف ، کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء)مشرقی یوکرین کے علاقے میں ملائیشیا ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں سوز 295 مسافر ہلاک ہوگئے،یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو کا کہنا ہے کہ شاید طیارے کو مار گرایا گیاہے ۔روس کی میڈیا کے مطابق ملائیشیا ایئر لائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے ’ایم ایچ 17 کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

اور اس جہاز سے آخری رابطہ یوکرین کی فضائی حدود میں ہوا تھا۔‘اطلاعات کے مطابق ملائشیا کا یہ جہاز ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جا رہا تھا۔ ملائیشیا ایئر لائن کے بوئنگ 777 پر 280 مسافر اور 15 جہاز کے عملے کے افراد سوار تھے۔یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ جس جگہ یہ جہاز گرا ہے وہ روسی سرحد سے زیادہ دور نہیں ہے۔

(جاری ہے)

روسی خبررساں ا دارے کے مطابق طیارے کو زمین سے میزائل پھینک کر تباہ گیا کیا ہے ،یوکرائنی وزارت داخلہ کے مطابق طیارے کو باغیوں نے نشانہ بنایا ہے ،وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ا س میں 280مسافر اور عملے کے 15ارکان سوار تھے ۔

ادھر ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ طیارے پر حملے کی خبر سے انہیں دھچکا لگا ہے ،حادثے پر رنجیدہ ہوں ،تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔جبکہ یوکرائن کے صدر نے کہا ہے کہ طیارہ مشرقی یوکرائن میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں تباہ ہوا ہوسکتا ہے کہ اسے مار گرایا گیا ہو ۔ صدارتی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہم طیارے کو مار گرائے جانے کے امکان کو رد نہیں کرتے تاہم تصدیق کی کہ یوکرائنی فورسز نے آسمان پر کسی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا واضح رہے کہ رواں برس آٹھ مارچ کو ملائیشیا کی پرواز ایم ایچ 370 کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی اس میں 239 افراد سوار تھے۔

بحیر ہ جنوبی چین پر پرواز کرتے ہوئے اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا تھا۔ملائیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بات کہی گئی تھی کہ ایم ایچ 370 کے ریڈار سے غائب ہونے کے 17 منٹ بعد احساس ہوا کہ طیارہ لاپتہ ہو گیا تھا۔ملائیشیا کے حکام کے مطابق سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق یہ جہاز اپنے مقررہ راستے سے ہزاروں کلومیٹر دور جنوبی بحر ہند میں کہیں گر کر تباہ ہوا۔اس حادثے کے تفتیش کاروں کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ ایم ایچ 370 ملائیشیا اور ویت نام کے درمیان بحیرہجنوبی چین کی حدود میں لاپتہ ہونے کے بعد اپنے متعین راستے سے اتنا دور کیوں چلی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :