بھارتی فوج کی چاروہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

جمعرات 17 جولائی 2014 07:43

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن کے ساتھ کنٹیکٹ لائن پر بھی خلاف ورزی شروع کر دی ہے اور بدھ کو بھارتی فوج نے چاروہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سیالکوٹ کے چاروہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی لیکن بھارتی فوجی کی جارحیت کا پاک فوج کے چناب رینجرز نے موثر جواب دیا جس سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :