پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے سنجیدگی سے غور،آ صف زردا ری کاجلد مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کئے جا نے کا امکا ن

جمعرات 17 جولائی 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے 14 اگست کے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ پی پی نے یہ غور تحریک انصاف کی جانب سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو باضابطہ دعو ت دئیے جانے پر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری آئندہ چند رروز میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کریں گے اور ان سے ملکی سکیورٹی کی صورتحال کیساتھ ساتھ تحریک انصاف کی دعوت پر بھی غور کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی صرف اپوزیشن ہونے کی وجہ سے احتجاج میں حصہ لے سکتی ہے لیکن جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں بنے گی۔