فرانس کے یوم آزادی کے موقع پر پریڈ ، پاکستانی فوج کے نوجوانوں نے پہلی بار خصوصی شرکت کی ،اس وقت پاکستان بہت سے اندرونی اور بیرونی مسائل کا شکار ہے ‘ہمیں اپنی پاک فوج پر ناز ہے ‘پاک سفیر

جمعرات 17 جولائی 2014 07:39

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)فرانس کی آزادی کے سو سال مکمل ہونے پرشانزے لیزے کے مقام پر ایک رنگا رنگ تقریب ہوئی ۔جس میں دنیا بھر سے 80ممالک کے شرکاء نے حصہ لیا ۔عسکری پریڈ کو دیکھنے کے لئے حاضرین کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے سلامی لی ۔جبکہ پہلی مرتبہ پاکستانی دستے نے بھی پاکستانی پرچم کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیا ۔

فرانس کی سو سالہ آزادی کی اس رنگا رنگ تقریب میں شامل پاکستان کی مسلح افواج کے نوجوانوں کو سفارت خانہ پیرس میں مدعو کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سادہ تقریب سے سفیر پاکستان غالب اقبال ۔برگیڈیئر اوزیر۔اور ہیڈ آف چانسلری ڈاکٹر محمد اعجاز نے خطاب کیا ۔سفیر پاکستان نے کہا کہ اس وقت پاکستان بہت سے اندرونی اور بیرونی مسائل کا شکار ہے ۔ہمیں اپنی پاک فوج پر ناز ہے ۔

جس نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا ہے ۔برگیڈئیر اوزیر نے کہا کہ سفارت خانہ پیرس نے فرانس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اچھا فیصلہ کیا ہے ۔یہ پہلی بار ہے کہ ہم اپنے قومی پرچم کے ساتھ فرانس کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوئے ۔پرو گرام کے اختتام پر سفیر پاکستان غالب اقبال نے برگیڈیئر اوزیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔