قوم کے مستقبل کیلئے گھربار چھوڑنے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،نوازشریف،آئی ڈی پیز کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انہیں بہترین گھر بنا کر دیں گے، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں بات چیت، بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بھی ہر ممکن وسائل فراہم کرنے کی ہدایت،وزیر دا خلہ کی وزیر اعظم سے ملا قا ت ، قومی سلامتی کے امور، آپریشن ضرب غضب ،تحریک انصاف کے لانگ مارچ سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال،قومی اداروں اور عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،وزیر اعظم نواز شریف

جمعرات 17 جولائی 2014 07:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جولائی۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کے مستقبل اور ملک میں استحکام کیلئے گھربار چھوڑنے والوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انہیں بہترین گھر بنا کر دیں گے۔وہ بدھ کو یہاں وزیراعظم آفس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔

ملاقات میں آئی ڈی پیز کے لئے رقوم کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسحاق ڈار نے شمالی وزیرستان متاثرین کے لئے رقوم کے اجراء اور ان کے لئے کئے گئے اقدامات سے نواز شریف کوآگاہ کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرین نے گھر بار چھوڑ کر بہت بڑی قربانی دی اور متاثرین کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرین کی تمام ضرورتیں پوری کی جائیں انہوں نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بھی ہر ممکن وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ادھروزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن وامان کے قیام کے لئے کوشاں ہے،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ملکی داخلی اور سکیورٹی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ملکی اداروں اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز وزیر خزانہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔

اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی سلامتی کے امور، آپریشن ضرب غضب ،تحریک انصاف کے لانگ مارچ سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو ملکی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی اور ملک بھر میں سکیورٹی کے معاملات پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔اس دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی سکیورٹی کو بہتر سے بہتر کیا جائے ۔قومی اداروں اور عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔