پاک افغان سرحد پر غیر قانونی راستوں کو سیل کرنے کیلئے کھدائی کرنے والی ایکسولیٹر مشینوں پر افغان فورسزکی فائرنگ، سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کی نگرانی مزید سخت کر دی

منگل 15 جولائی 2014 07:23

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء ) قمر الدین کاریز کے قریب پاک افغان سرحد پر غیر قانونی راستوں کو سیل کرنے کیلئے کھدائی کرنے والی ایکسولیٹر مشینوں پر افغان فورسزکی فائرنگ جس سے مشینوں کو نقصان پہنچاسیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پرغیر قانونی آمد ورفت کو روکنے کیلئے پاکستان کی جانب سے اپنی حدود میں ایکسولیٹر مشینوں کے ذریعے گہری اور چوڑی کھدائی تعمیر کی جا رہی ہے

مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ پیر کی علی الصبح افغان فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے قمر الدین کاریز سے ملحقہ پاک افغان سرحد پر کھدائی تعمیر کرنے والی ایکسولیٹر مشینوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ پر افغان فورسز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ افغان فورسز کی فائرنگ سے ایکسولیٹر مشینوں کو معمولی نقصان بھی پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کی نگرانی مزید سخت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :