بھارت،پارلیمنٹ میں صحافی کی حافظ سعید کے ساتھ مبینہ ملاقات پر ہنگامہ ،حافظ سعید دہشت گرد ہے اس کے ساتھ ملاقات کا جواز بتایا جائے،رکن کانگریس،کسی صحافی کے ساتھ ملاقات پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتے، ارون جیٹلی

منگل 15 جولائی 2014 07:22

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء)بھارتی پارلیمنٹ میں یوگا گورا رامریو کے ایک قریبی سمجھے جانے والے صحافی کی جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید سے مبینہ ملاقات بارے زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق راجیہ سبھا کے اجلاس کے دوران اراکین نے زبردست ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے حکومت سے وضاحت طلب کی کہ بھارتی صحافی وید پراتاپ وایدیک نے بھارت کو انتہائی مطلوب دہشت گردی حافظ سعید کے ساتھ کن مقاصد کے تحت ملاقات کی ۔

اجلاس کے آغاز پر ہی رکن میگویجائے سنگھ نے جب اس ایشو کو اٹھانے کی کوشش کی تو چیئرمین حامد انصاری نے انہیں کہہ کر اس معاملے پر بحث کے آغاز سے روکنے کی کوشش کی کہ ابھی اس ایشو کو اٹھانے کا موقع نہیں ہے

بلکہ آپ وقفہ سوالات کا انتظار کریں جس پر اراکین کانگریس ہنگامہ آرائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

15 منٹ کے لئے اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔دوبارہ اجلاس شروع ہونے پر جب آنند شرما نے دوبارہ یہی سوال اٹھایا تو ارون جیٹیلی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لئے حافظ سعید ایک دہشت گردی ہے اور وہ بھارتی سرزمین کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہے جبکہ بھارتی حکومت بالواسطہ یا بلاواسطہ اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تاہم حکومت کسی صحافی کی کسی کے ساتھ ملاقات پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتی۔