عمران خان سونامیوں‘ طوفانوں اور بحرانوں کے لئے دیار غیر میں چندہ جمع کرنے کی بجائے آئی ڈی پیز اور اپنے فلاحی اداروں کیلئے جھولی پھیلائیں، پرویز رشید ،عمران خان نے بھی طاہرالقادردی کا اندار اپنا لیاہے، وہ اندھے کنویں میں چھلانگ لگانا چاہتے ہیں تو بے شک لگائیں ،قوم ان کی بے مقصد اور ملک دشمن مہم جوئی کا حصہ کبھی نہیں بنے گی،بیان

منگل 15 جولائی 2014 07:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جولائی۔2014ء) وفقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سونامیوں‘ طوفانوں اور بحرانوں کے لئے دیار غیر میں چندہ جمع کرنے کی بجائے آئی ڈی پیز اور اپنے فلا حی اداروں کیلئے جھولی پھیلائیں جو ان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں یہاں جاری اپنے بیان میں اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لندن میں سونامی مارچ کیلئے چندہ جمع کررہے ہیں‘ وزیر اطلاعات نے کہ کاش عمران خان کو ان لاکھوں آئی ڈی پیز کا بھی خیال آیا ہوتا جو ان کے زیر حکومت صوبے میں مسائل سے دو چار ہیں ۔

اگر آئی ڈی پیز کا نہیں تو کم از کم شوکت خانم ہسپتال اور میانوالی کی نمل یونیورسٹی کا خیال ہوتا جہاں صحت اور تعلیم جیسے شعبے میں مالی وسائل کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سے پہلے طاہر القادری فلاحی اور خیرات منصوبوں کے نام پر جمع کئے گئے چندے اپنے بلٹ پروف گاڑیوں اور سیاسی مہم جوئی پر خرچ کررہے تھے اور اب عمران خان نے بھی یہ کام شروع کردیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دنیا میں بہت سے ایسے ادارے اور افراد موجود ہیںجو پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پھیلانے اور جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کیلئے اپنی بڑی بڑی تجویریاں کھولے بیٹھے ہیں ۔ عمران خان اندھے کنویں میں چھلانگ لگانا چاہتے ہیں تو بے شک لگائیں مگر قوم ان کی بے مقصد اور ملک دشمن مہم جوئی کا حصہ کبھی نہیں بنے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ کینسر کے مرض سے بلکتے بچوں ‘ تعلیم اور محروم نوجوانوں اور مسائل سے دو چار آئی ڈی پیز کو نظر انداز کرکے جن مذموم مقاصد کیئے چند مہم چلا رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :